پولیس چھاپے، پانچ ہیکرز گرفتار
| |||||||||||
ہسپانوی پولیس نے ملک گیر چھاپوں کے دوران پانچ ایسے افراد کو حراست میں لے لیا ہے جو کئی حکومتوں کی ویب سائٹوں پر حملے کرتے تھے۔ گرفتار ہونے والوں میں سولہ سال کی عمر کے دو لڑکے بھی شامل ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ یہ افراد امریکہ، ایشیا اور لاطینی امریکہ میں حکومتی ویب سائٹیں کی ہیکِنگ کرتے تھے۔ ہپسانوی پولیس نے بتایا کہ ان افراد نے ایک منصوبے کے تحت انٹرنیٹ پر کئی حملے کیے اور صرف گزشتہ دو برسوں کے اندر انہوں نے اکیس ہزار انٹرنیٹ صفحات کی ہیکِنگ کی۔ پولیس نے گزشتہ مارچ میں انکوائری اس وقت شروع کی تھی جب ان افراد نے اسپین کے انتخابات کے بعد وہاں کی ایک سیاسی جماعت کی ویب سائٹ پر حملہ کر دیا۔ ہسپانوی پولیس نے بیک وقت چار شہروں بارسیلونا، برگوس، مالاگا اور ولینسیا میں چھاپے مار کر ان پانچوں افراد کو گرفتار کیا ہے۔
|
Tuesday, May 27, 2008
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment