| |||||||
ماہرین فلکیات کی برسوں کی ایک آرزو پوری ہوئی ہے اور انہوں نے عین اس وقت ایک بہت بڑے ستارے کی تصویریں اتار لی ہیں جب وہ پھٹنے والا تھا۔ اس طرح کے ستاروں کو سوپر نووا کہا جاتا ہے۔ ماہرین فلکیات کہکشاں میں ایک ستارے کو دیکھ رہےتھے کہ اتفاقاً ان کی نگاہ اس ستارے پر پڑی جو پھٹ رہا تھا۔ اس سے پہلے کئی بار سوپر نووا کے پھٹنے کے کئی دن بعد ان کی تصویریں اتاری جا سکی تھیں۔ سائنسی رسالے نیچر میں اس انکشاف کی روداد بیان کرتے ہوئے ایک سائنس داں نے لکھا ہے کہ فلکیات کے مطالعے میں ہماری لاٹری نکل آئی ہے۔ ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ انسان کےوجود میں آنے کی کہانی بھی سپرنوا سے جڑی ہوئی ہے کیونکہ کائنات میں ہونے والے اسی طرح کے بڑے دھماکوں کے نتیجے میں سیارے وجود میں آتے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے ستارے کے پھٹنے کے عمل کے مشاہدے سے نیوٹران ستاروں اور بلیک ہول سے متعلق اہم سوالوں کے جوابات ڈھونڈنے میں اہم مدد مل سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق پھٹتے ہوئے ستارے کائنات کا سب سے دیدنی مرحلہ ہوتا ہے جب پھٹنے والے ستارے سے اتنی توانائی خارج ہوتی ہے جتنی ایک کھرب ایٹم بموں کے ایک وقت پھٹنے سے پیدا ہو سکتی ہے۔ سپرنوا اس وقت وقوع پذیر ہوتے ہیں جب سورج سے آٹھ گنا بڑا سیارے کا ایندھن ختم ہو جاتا ہے اور وہ ایک نیوٹران ستارے کے روپ میں آ جاتا ہے۔ ماہرین فلکیات کو ستارے کے پھٹنے کا عمل اتفاقاً اس وقت نظر آ گیا جب وہ لینگس کہکشاں کی تصویریں بنانےمیں مشغول تھے۔ پرسٹن یونیورسٹی کی ڈاکٹر سادربرگ نے کہا کہ وہ صیح وقت پر صیح جگہ پر موجود تھے۔
|
Tuesday, May 27, 2008
Scientists ‘s Lottery
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
1 comment:
HOW R U ? DOSTO .. !!! www.itdhoom.com NEW FORUM bana hai ,,, Tamam Sathion Se Yeh Kehna hai ke Join karen & Hamarey Sath Apna Elem Share karen ... SHUKRIYA.
referrer mein Jamil Ahmed
Post a Comment