Custom Search
/* Page Structure ----------------------------------------------- */ #outer-wrapper { position:relative; top:4px; left:4px; background: #889977; width:744px; margin:10px auto; text-align:left; font: normal normal 100% Verdana, Sans-serif; } #wrap2 { position:relative; top:-4px; left:-4px; background:#fff; padding:10px; border: 1px solid #fff; } #content-wrapper { width:100%; background-color: #fff; } #main-wrapper { background: #ccddbb url("http://www.blogblog.com/no565/corner_main_left.gif") no-repeat right top; width:460px; float:left; color:#338888; font-size: 85%; word-wrap: break-word; /* fix for long text breaking sidebar float in IE */ overflow: hidden; /* fix for long non-text content breaking IE sidebar float */ } #main { margin:0; padding:15px 20px; } #sidebar-wrapper { background:#889977 url("http://www.blogblog.com/no565/corner_sidebar_left.gif") no-repeat left top; width:254px; float:right; padding:0; color: #ffffff; font-size: 83%; word-wrap: break-word; /* fix for long text breaking sidebar float in IE */ overflow: hidden; /* fix for long non-text content breaking IE sidebar float */ } #sidebar { margin:0; padding:2px 20px 10px; } #footer { display:none; } /* Links ----------------------------------------------- */ a:link { color:#777766; text-decoration:none; } a:visited { color: #ffffff; text-decoration:none; } a:hover { color: #ffffff; text-decoration:underline; } a img { border-width:0; } #sidebar a { color: #000033; } #sidebar a:visited { color: #ffffff; } #sidebar a:hover { color: #ffffff; } /* Header ----------------------------------------------- */ #header-wrapper { background: #fff; padding-bottom: 4px; position: relative; min-height: 190px; _height: 0px; } #header .titlewrapper { background:#be4 url("http://www.blogblog.com/no565/topleft_left.gif") no-repeat left bottom; padding-top:0; padding-right:0; padding-bottom:0; padding-left:160px; margin:0px 0px 10px 0px; color:#fff; width:100%; width/* */:/**/auto; width:auto; _height: 0px; min-height: 100px; } #header h1 { background:url("http://www.blogblog.com/no565/bg_header.gif") no-repeat left top; margin:0; padding:70px 0 30px; line-height: 97px; font: normal bold 275% Helvetica, Arial, Verdana, Sans-serif; text-transform:lowercase; _height: 0px; } #header h1 a { color:#fff; text-decoration:none; } .postpage #header h1 { padding-top:0; background-position:0 -40px; } .clear { clear: both; } /* Description ----------------------------------------------- */ #header .descriptionwrapper { background: #ff9900 url("http://www.blogblog.com/no565/bg_desc_top_left.gif") no-repeat left top; margin:0 0 6px; padding:12px 0 0; color: #ccddbb; font-size: 75%; border-bottom: 1px solid #ffffff; width: 100%; } #header .description { background:url("http://www.blogblog.com/no565/bg_desc_bot_left.gif") no-repeat left bottom; margin:0; padding:0 0 12px; display:block; line-height: 1.6em; text-transform:uppercase; letter-spacing:.1em; min-height:12px; border-bottom: 1px solid #ffffff; } #header .description span { /* To remove the word next to the description, delete the following background property */ background:url("http://www.blogblog.com/no565/temp_no.gif") no-repeat left center; /* Keep everything below */ display:block; padding-top:0; padding-right:0; padding-bottom:0; padding-left:160px; text-transform:uppercase; letter-spacing:.1em; min-height:12px; } .postpage #description em { font-size:1px; line-height:1px; color:#ccddbb; visibility:hidden; } /* Posts ----------------------------------------------- */ h2.date-header { margin:0 0 .5em; line-height: 1.4em; font: normal bold 112% Arial, Verdana, Sans-serif; text-transform:lowercase; color:#333333; } .post { margin:0 0 2em; } .post h3 { margin:0 0 .25em; line-height: 1.4em; font-weight: bold; font-size: 150%; color:#556655; } .post h3 a { text-decoration:none; color:#556655; } .post h3 a:link { color: #556655; } .post h3 a:hover { color: #ffffff; } .post p { margin:0 0 .75em; line-height:1.6em; } .post-footer { color:#556655; text-transform:lowercase; } .post-footer .post-author, .post-footer .post-timestamp { font-style:normal; } .post blockquote { margin:1em 20px; padding:5px 0; border:2px solid #dec; border-width:2px 0; } .post blockquote p { margin:.5em 0; } .post img { border:5px solid #fff; } /* Comments ----------------------------------------------- */ #comments { margin:2em 0 0; border-top:2px solid #dec; padding-top:1em; } #comments h4 { margin:0 0 .25em; font-weight: bold; line-height: 1.4em; font-size: 150%; text-transform:lowercase; color: #366; } #comments-block { margin-top:0; margin-right:0; margin-bottom:1em; margin-left:0; line-height:1.6em; } .comment-author { margin:0 0 .25em; font-weight: bold; line-height: 1.4em; font-size: 112%; text-transform:lowercase; } .comment-body, .comment-body p { margin:0 0 .75em; } p.comment-footer { margin:-.25em 0 2em; } .deleted-comment { font-style:italic; color:gray; } .feed-links { clear: both; line-height: 2.5em; } #blog-pager-newer-link { float: left; } #blog-pager-older-link { float: right; } #blog-pager { text-align: center; } /* Sidebar ----------------------------------------------- */ .sidebar h2 { margin:1em 0 .25em; line-height: 1.4em; font: normal bold 125% Helvetica, Arial, Verdana, Sans-serif; color: #ccddbb; text-transform:lowercase; } .sidebar .widget { margin:0 0 1.5em; padding:0; } .sidebar ul { list-style:none; margin: 0; padding: 0; } .sidebar li { margin:0; padding-top:0; padding-right:0; padding-bottom:.25em; padding-left:20px; text-indent:-20px; line-height:1.4em; } /* Profile ----------------------------------------------- */ .profile-datablock, .profile-textblock { margin:0 0 .75em; line-height:1.4em; } .profile-img { float: left; margin-top: 0; margin-right: 5px; margin-bottom: 5px; margin-left: 0; border: 5px solid #ccddbb; } .profile-data { font-weight: bold; } /* Misc ----------------------------------------------- */ #footer-wrapper { clear:both; display:block; height:1px; margin:0; padding:0; font-size:1px; line-height:1px; } /** Page structure tweaks for layout editor wireframe */ body#layout #outer-wrapper { margin-top: 0; } body#layout #main, body#layout #sidebar { padding: 0; } body#layout #main-wrapper, body#layout #sidebar-wrapper { height: auto; } -->

Sunday, April 19, 2009

fm radio lahore

Saturday, June 14, 2008

[لانگ مارچ کے جلسہ کی مکمل روداد

کیا پھانسیاں صرف سیاستدانوں کے لیے: نواز

 
 

ہارون رشید، شہزاد ملک
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد

  

 
 

لانگ مارچ کے شرکاء نے اپنی تقریروں میں صدر مشرف پر سخت تنقید کی ہے


 

اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ نواز کے رہنما نواز شریف نے کہا ہے کہ پھانسیاں اور ملک بدری کیوں صرف سیاستدانوں کا ہی مقدر ہیں۔


 

دوسری طرف سپریم کورٹ بار کے صدر اعتزاز احسن سے جب لوگوں نے مطالبہ کیا کہ اسلام آباد میں دھرنا دیا جائے تو انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ مشاورت سے ہو گا اور 'ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں کہ ہم دھرنا دیں لیکن جو بیٹھنا چاہتا ہے وہ بیٹھ سکتا ہے۔'

اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے رہنما نواز شریف نے وکلاء سے کہا تھا کہ وہ پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے کا فیصلہ مشاورت کے بعد کریں جس کے لیئے وہ بعد میں بھی اسی تعداد میں آئیں گے۔ 'میری گزارش ہے کہ جب وہ (اعتزاز احسن) کہیں گے وہ سب آئیں گے اور مل کر کردار ادا کریں گے۔'

نواز شریف نے اپنی تقریر میں کہا کہ یہ ہے عوامی طاقت کا مظاہرہ نہ کہ وہ جو صدر مشرف نے پچھلے سال بارہ مئی کے سانحہ کا مذاق اڑاتے ہوئے اپنے ہاتھ لہرا کر کہا تھا کہ یہ ہے عوامی طاقت۔ 'یہ عوام کسی ڈی سی یا ایس پی کے نہیں لائے ہوئے اور نہ ہی کرائے پر لائے ہوئے ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جو ملک پر من، تن، دھن سب کچھ قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔'

وکلاء برادری کا کہنا ہے کہ پریڈ گراؤنڈ میں لاکھوں لوگ موجود تھے

انہوں نے مزید کہا ہم نے کہا تھا کہ اٹھارہ فروری کا فیصلہ سن لو اور عزت سے چلے جاؤ اور اب اس عوام کا دوبارہ فیصلہ سن لو۔ 'یہ عوام اب تمہاری اقتدار سے علیحدگی نہیں چاہتے بلکہ عبرتناک محاسبہ چاہتے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ صدر مشرف کو کوئی محفوظ راستہ نہیں دیا جا سکتا کیونکہ 'تم نے جامعہ حفصہ کی معصوم طلبہ کو محفوظ راستہ نہیں دیا تھا۔' انہوں نے مجمعے سے پوچھا کہ آیا صدر مشرف کو محفوظ راستہ ملنا چاہیے جس پر لوگوں نے نہیں کہا۔

انہوں نے جب کہا کہ کیا پھانسیاں صرف سیاستدانوں کے مقدر میں ہیں تو لوگوں نے 'پھانسی پھانسی' کے نعرے لگائے۔

انہوں نے کہا کہ آمروں نے جب بھی بندوق چلائی ہے اور جب بھی ظلم کیا ہے پاکستان پر کیا ہے۔

امریکی عوام

 امریکی وکلاء نے بھی معزول چیف جسٹس کے حق میں ریلیاں نکالی ہیں اور امریکی عوام بھی ان کے حق میں ہیں۔ امریکی حکومت امریکی عوام کے صدر مشرف کے خلاف ہوتے ہوئے بھی صدر مشرف کی حمایت کرتی ہے

 
 

اعتزاز احسن

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تینتیس سال آمر کھا گئے۔ انہوں کہا کہ ان آمروں نے پاکستان توڑ دیا اور اب بلوچستان کا حال دیکھیں اور جب بارہ مئی کا سانحہ ہوا تو کہا گیا کہ تحقیقات نہیں ہوں گی۔ اب ساری انکوائریاں ہوں گی۔'

انہوں نے کہا کہ مسئلہ ججوں کی بحالی کا نہیں ہے بلکہ تین نومبر کے غیر قانونی اقدام کو مسترد کرنے کا ہے۔ 'جب مشرف خود اس اقدام کو غیر آئینی کہہ چکا ہے تو پھر ہمیں شرم کس چیز کی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ مری معاہدے کے باوجود جج بحال نہیں ہوئے جس پر لوگوں نے 'شیم شیم' کے نعرے لگائے۔ 'کل پارلیمنٹ کا اجلاس ہے اور یہ پارلیمنٹ عوام کا فیصلہ سنے اور ان کی آواز سنے اور وہی فیصلہ کرے جو قوم چاہتی ہے۔'

نواز شریف نے کہا کہ ان کو افسوس ہے کہ جمہوری حکومت آنے کے باوجود ججوں کی بحالی کے لیے وکلاء اور سول سوسائٹی سراپا احتجاج ہیں۔

نواز شریف کی تقریر کے دوران مجمعے میں سے کچھ افراد نے اعتزاز کے خلاف نعرہ بازی کی جس کی اعتزاز نے دس منٹ وضاحت کی اور کہا کہ انہوں نے کوئی سودے بازی نہیں کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر سودے بازی کرنی ہوتی تو چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے مقدمے کے دوران کرتا۔ 'ہم میں سے کسی نے سودے بازی نہیں کی۔'

انہوں نے کہا کہ ان کو مشرف نے کون کون سی پیشکش نہیں کی لیکن انہوں نے انکار کیا۔ 'مجھے وزیر اعظم کی پیشکش کی گئی کہ شوکت عزیز پانچ منٹ میں استعفیٰ دے دے گا لیکن میں نے انکار کیا۔'

تقریر کے دوران کئی بار وکلاء نے ان کو ٹوکتے ہوئے دھرنے پر بات کرنے کو کہا تو انہوں نے کہا کہ اس پر وہ آخر میں بات کریں گے۔

وکلاء کا کہنا تھا کہ وہ صدارتی کیمپ کا گھیراؤ کریں تو اس پر اعتزاز نے کہا کہ صدر مشرف تو پر کٹے پرندے ہیں ان کا کیا گھیراؤ کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں کہ ہم دھرنا دیں لیکن جو بیٹھنا چاہتا ہے وہ بیٹھ سکتا ہے۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر منیر اے ملک نے اپنی تقریر میں کیا کہ وہ آئندہ اس سے بھی بڑا اور منظم لانگ مارچ کریں گے۔ 'ہم بار بار مارچ کریں گے اور اسلام آباد آئیں گے لیکن ہم ایڈوینچرزم نہیں کریں گے۔'

بعض طلبہ اور سیاسی کارکنوں نے خار دار تاروں کو پار کرکے پارلیمنٹ ہاؤس جانے کی کوشش کی جس پر پولیس نے انہیں روک لیا۔

اس سے قبل جب اعتزاز احسن اور وکلاء کے دیگر قائدین پریڈ گراؤنڈ پہنچ چکے تو قافلے اور قائدین کا استقبال 'گو مشرف گو' کے نعروں سے کیا گیا۔

مسلم لیگ نون کی قیادت نے وکلاء برادری کا بھرپور استقبال کیا ہے

میاں نواز شریف کو سخت سکیورٹی میں سٹیج کے پیچھے والے راستے سے لایا گیا۔ ان کا استقبال جلسے گاہ میں موجود لوگوں نے نعرے بازی کر کے کیا۔

مسلم لیگ کے رہنما سعد رفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ججوں کو بحال نہ کیا گیا تو یہ پارلیمنٹ اپنی افادیت کھو بیٹھے گی۔ انہوں نے کہا کہ صدر مشرف کا عبرتناک انجام ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ وہ عوام کے ساتھ ہیں یا نہیں۔

وکلاء رہنماؤں نے مسلم لیگ کے رہنما جاوید ہاشمی اور سعد رفیق کے ہاتھ پکڑ کر سٹیج پر نعروں کا جواب دیا۔ وکلاء رہنماؤں میں اعتزاز احسن کے علاوہ منیر اے ملک، حامد خان، علی احمد کرد، عاصمہ جہانگیر، جسٹس طارق اور دیگر رہنما موجود تھے۔

وکلاء کا قافلہ جب آبپارہ پر پہنچا تو لاپتہ افراد کے حوالے سے ڈیفنس فار ہیومن رائیٹس کی آمنہ مسعود جنجوعہ نے کہا کہ صدر مشرف نہ صرف لاپتہ افراد بلکہ لال مسجد میں ہونے والے خون خرابہ کے بھی ذمہ دار ہیں۔

جب قافلہ راولپنڈی سے نکل کر اسلام آْباد میں داخل ہوا تو اسلام آباد ہائی وے پر وکلاء کی گاڑیاں موجود تھیں اور اہم وکیل رہنما آبپارہ چوک میں ایک بہت بڑے جلوس کی قیادت کر رہے تھے۔

وکلاء کے قافلے کے راستے کے دونوں اطراف لوگ کھڑے فتح کے نشان بنا رہے تھے اور شدید نعرہ بازی ہو رہی تھی۔ لوگوں میں ایک کثیر تعداد خواتین کی بھی تھی۔

اس سے قبل تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان نے بھی مجمع سے خطاب کیا۔

لیاقت بلوچ نے تقریر میں آزاد عدلیہ پر زور دیا جبکہ جماعت اسلامی کے امیر قاضی حسین احمد نے کہا کہ عدلیہ کی بحالی تک جدوجہد جاری رہے گی۔ پاکستان مسلم لیگ قاف کے فارورڈ بلاک کی سینیٹر نیلوفر بختیار بھی پنڈال میں موجود ہیں۔

وکلاء کی حمایت میں سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتوں کے کارکن بھی شریک ہیں

اس سے قبل اعتزاز احسن نے ایک مختصر خطاب میں کہا کہ عوام کا یہ ٹھاٹھیں مارتا سمندر اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ پاکستانی عوام صدر مشرف کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی وکلاء نے بھی معزول چیف جسٹس کے حق میں ریلیاں نکالی ہیں اور امریکی عوام بھی ان کے حق میں ہیں۔ انہوں نے امریکی حکومت سے شکوہ کیا کہ امریکی عوام صدر مشرف کے خلاف ہوتے ہوئے بھی حکومت صدر مشرف کی حمایت کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں امریکی سفیر کو یہ عوامی سمندر دیکھنا چاہیے اور اپنی حکومت سے کہنا چاہیے کہ صدر مشرف کی سرپرستی کرنا بند کی جائے۔

معزول چیف جسٹس کے ترجمان اطہر من اللہ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اسلام آباد میں جلسے میں شرکت نہیں کریں گے کیونکہ حالات اس بات کی اجازت نہیں دیتے۔

 
 

  

وقتِ اشاعت: Saturday, 14 June, 2008, 02:07 GMT 07:07 PST

 
 

'اس سے زیادہ ہم کیا کر سکتے ہیں'

 
 

ہارون رشید،
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد

  

 
 

ایک مذہبی جماعت کے رکن گھوڑوں پر لانگ مارچ میں شریک ہوئے

لانگ مارچ ابھی لانگ لانگ اوے تھا لیکن اسلام آباد کا پریڈ گراؤنڈ تقریباً فل ہوچکا تھا۔

اس جملے کا مزا سلیس اردو زبان میں شاید ایسا نہ ہو تو ملاوٹ ہی بہتر۔ لیکن وکلاء کے لانگ مارچ کے اپنی حتمی منزل تک پہنچنے سے قبل ہی پنڈال میں دسیوں ہزاروں شرکاء کی موجودگی میں کوئی ملاوٹ نہیں تھی۔

اٹھارہ فروری کے بعد بہت سے مبصرین کے خیال میں دو نومبر کے اقدامات کے خلاف یہ دوسرا ریفرنڈم ثابت ہوا۔ اسلام آباد نے شاید ہی ماضی میں ایسا عوامی اجتماع دیکھا ہو یا آنے والے ایک طویل عرصے تک دیکھ سکے۔

کیا مرد، کیا عورتیں اور کیا نوجوان۔ ہر کسی نے دل کھول کر شرکت کی۔ ایک طویل عرصے کے بعد میاں بیوی اور بچوں کو بطور ایک خاندان کے کسی احتجاج میں شرکت کرتے دیکھا۔

شرکاء میں وکلاء تو تھے ہی شریک بطور ہراول دستے کے لیکن ان کے علاوہ سیاسی جماعتوں کے کارکن، سول سوسائٹی اور عام شہریوں کو شریک دیکھا۔ اس کے علاوہ چھوٹی موٹی اور غیرمعروف مذہبی جماعتوں کے کارکن بھی اپنی موجودگی کا بھرپور احساس دلا رہے تھے۔

لانگ مارچ کے شرکاء


 شرکاء میں وکلاء تو تھے ہی شریک بطور ہراول دستے کے لیکن ان کے علاوہ سیاسی جماعتوں کے کارکن، سول سوسائٹی اور عام شہریوں کو شریک دیکھا۔ اس کے علاوہ چھوٹی موٹی اور غیرمعروف مذہبی جماعتوں کے کارکن بھی اپنی موجودگی کا بھرپور احساس دلا رہے تھے

  

اگر کمی تھی تو پیپلز پارٹی کی جانب سے بھرپور شرکت کی۔ اس حکمراں جماعت کا ایک آدھ پرچم بھی نظر آیا اور اصرار شاہ جیسے رہنما نے خطاب بھی کیا لیکن دیگر شرکاء کے ساتھ ججوں کی بحالی پر اختلاف پھرپور انداز میں سامنے آیا۔

اصرار شاہ جو معزول چیف جسٹس افتخار میں چوہدری کے ہی ایک جلسے کے موقع پر ایف ایٹ میں خودکش حملے کا نشانہ بنے اور دونوں ٹانگیں کھو دیں مظاہرین کو یقین دلاتے رہے کہ ان کی جماعت ججوں کی بحالی میں سنجیدہ ہے لیکن شرکاء نے ان کی نا ماننی تھی سو نا مانی۔ انہوں نے آئینی پیکج نامنظور، نامنظور کے نعرے بلند کرکے وضاحت کر دی۔

شام پانچ بجے بلکہ اس سے قبل سے آئے ہوئے مظاہرین کے جوش و جذبے کی داد دیئے بغیر نہیں رہا جا سکتا۔ کیا مجال کے گزرتے وقت سے ان کی ولولے میں کوئی کمی آئی ہو۔ سٹیج سے پڑھی جانے والی نظمیں ان کے خون کو گرمانے کا سبب بنتی رہیں۔

ایک گھریلو خاتون سارہ ہوتی نے کہا کہ وہ جمہوری معاشرے میں اس طرح کے احتجاج میں شریک ہوکر ہی اپنی رائے کا اظہار کرسکتے ہیں۔ 'اس سے زیادہ ہم کیا کر سکتے ہیں۔'

 
 

Wednesday, June 11, 2008

jalalpur jattan

Blinkyou.com alpha word makerBlinkyou.com alpha word makerBlinkyou.com alpha word makerBlinkyou.com alpha word makerBlinkyou.com alpha word makerBlinkyou.com alpha word makerBlinkyou.com alpha word makerBlinkyou.com alpha word makerBlinkyou.com alpha word maker

Wednesday, June 4, 2008

jalalpurjattan

Blinkyou.com alpha word makerBlinkyou.com alpha word makerBlinkyou.com alpha word makerBlinkyou.com alpha word makerBlinkyou.com alpha word makerBlinkyou.com alpha word makerBlinkyou.com alpha word makerBlinkyou.com alpha word makerBlinkyou.com alpha word maker

Friday, May 30, 2008

 
 

 
 

قانونی جنگ سے نیٹ حقوق کو خطر          

 
 

ویب سرچ گوگل تفریحی ویڈیو والی ویب سائٹ یو ٹیوب کی مالک ہے

سرچ انجن گوگل کا کہنا ہے کہ اس کی ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب کے خلاف ایک بلین ڈالر کے ہرجانے کے دعوے سےانٹرنیٹ کی آزادی خطرے میں پڑگئی ہے۔

گوگل کا یہ دعویٰ امریکی ٹیلی ویژن وائیکوم کے اس مقدمے کے بعد آیا ہے جس میں اس نےگوگل کے ویڈیو شیئرنگ سروس پر ایسے مواد کوروکنے میں ناکامی ظاہر کی ہے جس کے اشاعتی حقوق یا کاپی رائٹس محفوظ ہیں۔

وائیکوم کا کہنا ہے کہ اس نے یو ٹیوب پر ایسے غیر قانونی ڈیڑھ لاکھ کلپس کی نشاندہی کی ہے۔

گوگل سرچ کے وکلاء کی ٹیم کا کہنا ہے کہ یو ٹیوب 1998 کے ڈیجیٹل میلینیم کاپی رائٹ ایکٹ کی پوری پاسداری کرتا ہے اور اس سے متعلق قانونی کے خلاف ورزی کے تمام دعوؤں کی صحیح طور پر پیروی کرتا ہے۔

گوگل کے وکیل کا یہ بھی کہنا ہے کہ وائیکوم کے اس اقدام سے لاکھوں لوگ ویب پر معلومات کے تبادلے کے حق سے محروم ہو جائیں گے۔

مین ہٹن کی عدالت میں داخل کیے گیے کاغذات میں گوگل نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ اور یو ٹیوب اپنی قانونی ذمہ داریوں سے کہیں زیادہ کسی بھی مواد کے مالک کے حقوق کا خیال رکھتا ہے۔

جبکہ وائیکوم اس دعویٰ سے اتفاق نہیں کرتا اور اس کا کہنا ہے کہ یو ٹیوب نے قانون کی خلاف ورزی کو روکنے کے لیے بہت کم اور بعض کیسز میں نہ ہونے کے برابر اقدامات کیے ہیں۔

Tuesday, May 27, 2008

Features and Festivals

Mohalla Kashmir Nagar ka Jashne Milade Nabi(peace be upon him)

Jalalpur jattan ki news


 
 

 
 

Hacker's activities blocked by police

  

پولیس چھاپے، پانچ ہیکرز گرفتار

  

ہیکرز نے حکومتی ویب سائٹوں کو نشانہ
بنایا

ہسپانوی پولیس نے ملک گیر چھاپوں کے دوران پانچ ایسے افراد کو حراست میں لے لیا ہے جو کئی حکومتوں کی ویب سائٹوں پر حملے کرتے تھے۔

گرفتار ہونے والوں میں سولہ سال کی عمر کے دو لڑکے بھی شامل ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ یہ افراد امریکہ، ایشیا اور لاطینی امریکہ میں حکومتی ویب سائٹیں کی ہیکِنگ کرتے تھے۔

ہپسانوی پولیس نے بتایا کہ ان افراد نے ایک منصوبے کے تحت انٹرنیٹ پر کئی حملے کیے اور صرف گزشتہ دو برسوں کے اندر انہوں نے اکیس ہزار انٹرنیٹ صفحات کی ہیکِنگ کی۔

پولیس نے گزشتہ مارچ میں انکوائری اس وقت شروع کی تھی جب ان افراد نے اسپین کے انتخابات کے بعد وہاں کی ایک سیاسی جماعت کی ویب سائٹ پر حملہ کر دیا۔

ہسپانوی پولیس نے بیک وقت چار شہروں بارسیلونا، برگوس، مالاگا اور ولینسیا میں چھاپے مار کر ان پانچوں افراد کو گرفتار کیا ہے۔

  

  

Scientists ‘s Lottery

  

انسان کےوجود میں آنے کی کہانی بھی ستاروں کی ٹوٹ پھوٹ سے جڑی
ہوئی ہے

ماہرین فلکیات کی برسوں کی ایک آرزو پوری ہوئی ہے اور انہوں نے عین اس وقت ایک بہت بڑے ستارے کی تصویریں اتار لی ہیں جب وہ پھٹنے والا تھا۔

اس طرح کے ستاروں کو سوپر نووا کہا جاتا ہے۔ ماہرین فلکیات کہکشاں میں ایک ستارے کو دیکھ رہےتھے کہ اتفاقاً ان کی نگاہ اس ستارے پر پڑی جو پھٹ رہا تھا۔

اس سے پہلے کئی بار سوپر نووا کے پھٹنے کے کئی دن بعد ان کی تصویریں اتاری جا سکی تھیں۔

سائنسی رسالے نیچر میں اس انکشاف کی روداد بیان کرتے ہوئے ایک سائنس داں نے لکھا ہے کہ فلکیات کے مطالعے میں ہماری لاٹری نکل آئی ہے۔

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ انسان کےوجود میں آنے کی کہانی بھی سپرنوا سے جڑی ہوئی ہے کیونکہ کائنات میں ہونے والے اسی طرح کے بڑے دھماکوں کے نتیجے میں سیارے وجود میں آتے ہیں۔

ماہرین کا خیال ہے ستارے کے پھٹنے کے عمل کے مشاہدے سے نیوٹران ستاروں اور بلیک ہول سے متعلق اہم سوالوں کے جوابات ڈھونڈنے میں اہم مدد مل سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق پھٹتے ہوئے ستارے کائنات کا سب سے دیدنی مرحلہ ہوتا ہے جب پھٹنے والے ستارے سے اتنی توانائی خارج ہوتی ہے جتنی ایک کھرب ایٹم بموں کے ایک وقت پھٹنے سے پیدا ہو سکتی ہے۔

سپرنوا اس وقت وقوع پذیر ہوتے ہیں جب سورج سے آٹھ گنا بڑا سیارے کا ایندھن ختم ہو جاتا ہے اور وہ ایک نیوٹران ستارے کے روپ میں آ جاتا ہے۔

ماہرین فلکیات کو ستارے کے پھٹنے کا عمل اتفاقاً اس وقت نظر آ گیا جب وہ لینگس کہکشاں کی تصویریں بنانےمیں مشغول تھے۔

پرسٹن یونیورسٹی کی ڈاکٹر سادربرگ نے کہا کہ وہ صیح وقت پر صیح جگہ پر موجود تھے۔

  

  

Tuesday, April 1, 2008

yahan par main apne ghar ka wikimapia ka link de raha hoon jo mera ghar hai aur meri yadoon ka ek khazana is se wabasta hai.

Wednesday, March 19, 2008

Thursday, March 13, 2008

yeh hai dil ka maamla


jab kissi se pyar ho jaaye tu phir neend ur jaati hai aur na khaane ka aur na hi peene ka koi hosh rahta hai aur issi ko pyar kehte hain
yeh dil ka mamla hai aur iss ko dil waale hi samaj sakte hain.
iss baare main kissi ke bi achhe comment ko khush amdeed kaha jaaye ga.