Custom Search
/* Page Structure ----------------------------------------------- */ #outer-wrapper { position:relative; top:4px; left:4px; background: #889977; width:744px; margin:10px auto; text-align:left; font: normal normal 100% Verdana, Sans-serif; } #wrap2 { position:relative; top:-4px; left:-4px; background:#fff; padding:10px; border: 1px solid #fff; } #content-wrapper { width:100%; background-color: #fff; } #main-wrapper { background: #ccddbb url("http://www.blogblog.com/no565/corner_main_left.gif") no-repeat right top; width:460px; float:left; color:#338888; font-size: 85%; word-wrap: break-word; /* fix for long text breaking sidebar float in IE */ overflow: hidden; /* fix for long non-text content breaking IE sidebar float */ } #main { margin:0; padding:15px 20px; } #sidebar-wrapper { background:#889977 url("http://www.blogblog.com/no565/corner_sidebar_left.gif") no-repeat left top; width:254px; float:right; padding:0; color: #ffffff; font-size: 83%; word-wrap: break-word; /* fix for long text breaking sidebar float in IE */ overflow: hidden; /* fix for long non-text content breaking IE sidebar float */ } #sidebar { margin:0; padding:2px 20px 10px; } #footer { display:none; } /* Links ----------------------------------------------- */ a:link { color:#777766; text-decoration:none; } a:visited { color: #ffffff; text-decoration:none; } a:hover { color: #ffffff; text-decoration:underline; } a img { border-width:0; } #sidebar a { color: #000033; } #sidebar a:visited { color: #ffffff; } #sidebar a:hover { color: #ffffff; } /* Header ----------------------------------------------- */ #header-wrapper { background: #fff; padding-bottom: 4px; position: relative; min-height: 190px; _height: 0px; } #header .titlewrapper { background:#be4 url("http://www.blogblog.com/no565/topleft_left.gif") no-repeat left bottom; padding-top:0; padding-right:0; padding-bottom:0; padding-left:160px; margin:0px 0px 10px 0px; color:#fff; width:100%; width/* */:/**/auto; width:auto; _height: 0px; min-height: 100px; } #header h1 { background:url("http://www.blogblog.com/no565/bg_header.gif") no-repeat left top; margin:0; padding:70px 0 30px; line-height: 97px; font: normal bold 275% Helvetica, Arial, Verdana, Sans-serif; text-transform:lowercase; _height: 0px; } #header h1 a { color:#fff; text-decoration:none; } .postpage #header h1 { padding-top:0; background-position:0 -40px; } .clear { clear: both; } /* Description ----------------------------------------------- */ #header .descriptionwrapper { background: #ff9900 url("http://www.blogblog.com/no565/bg_desc_top_left.gif") no-repeat left top; margin:0 0 6px; padding:12px 0 0; color: #ccddbb; font-size: 75%; border-bottom: 1px solid #ffffff; width: 100%; } #header .description { background:url("http://www.blogblog.com/no565/bg_desc_bot_left.gif") no-repeat left bottom; margin:0; padding:0 0 12px; display:block; line-height: 1.6em; text-transform:uppercase; letter-spacing:.1em; min-height:12px; border-bottom: 1px solid #ffffff; } #header .description span { /* To remove the word next to the description, delete the following background property */ background:url("http://www.blogblog.com/no565/temp_no.gif") no-repeat left center; /* Keep everything below */ display:block; padding-top:0; padding-right:0; padding-bottom:0; padding-left:160px; text-transform:uppercase; letter-spacing:.1em; min-height:12px; } .postpage #description em { font-size:1px; line-height:1px; color:#ccddbb; visibility:hidden; } /* Posts ----------------------------------------------- */ h2.date-header { margin:0 0 .5em; line-height: 1.4em; font: normal bold 112% Arial, Verdana, Sans-serif; text-transform:lowercase; color:#333333; } .post { margin:0 0 2em; } .post h3 { margin:0 0 .25em; line-height: 1.4em; font-weight: bold; font-size: 150%; color:#556655; } .post h3 a { text-decoration:none; color:#556655; } .post h3 a:link { color: #556655; } .post h3 a:hover { color: #ffffff; } .post p { margin:0 0 .75em; line-height:1.6em; } .post-footer { color:#556655; text-transform:lowercase; } .post-footer .post-author, .post-footer .post-timestamp { font-style:normal; } .post blockquote { margin:1em 20px; padding:5px 0; border:2px solid #dec; border-width:2px 0; } .post blockquote p { margin:.5em 0; } .post img { border:5px solid #fff; } /* Comments ----------------------------------------------- */ #comments { margin:2em 0 0; border-top:2px solid #dec; padding-top:1em; } #comments h4 { margin:0 0 .25em; font-weight: bold; line-height: 1.4em; font-size: 150%; text-transform:lowercase; color: #366; } #comments-block { margin-top:0; margin-right:0; margin-bottom:1em; margin-left:0; line-height:1.6em; } .comment-author { margin:0 0 .25em; font-weight: bold; line-height: 1.4em; font-size: 112%; text-transform:lowercase; } .comment-body, .comment-body p { margin:0 0 .75em; } p.comment-footer { margin:-.25em 0 2em; } .deleted-comment { font-style:italic; color:gray; } .feed-links { clear: both; line-height: 2.5em; } #blog-pager-newer-link { float: left; } #blog-pager-older-link { float: right; } #blog-pager { text-align: center; } /* Sidebar ----------------------------------------------- */ .sidebar h2 { margin:1em 0 .25em; line-height: 1.4em; font: normal bold 125% Helvetica, Arial, Verdana, Sans-serif; color: #ccddbb; text-transform:lowercase; } .sidebar .widget { margin:0 0 1.5em; padding:0; } .sidebar ul { list-style:none; margin: 0; padding: 0; } .sidebar li { margin:0; padding-top:0; padding-right:0; padding-bottom:.25em; padding-left:20px; text-indent:-20px; line-height:1.4em; } /* Profile ----------------------------------------------- */ .profile-datablock, .profile-textblock { margin:0 0 .75em; line-height:1.4em; } .profile-img { float: left; margin-top: 0; margin-right: 5px; margin-bottom: 5px; margin-left: 0; border: 5px solid #ccddbb; } .profile-data { font-weight: bold; } /* Misc ----------------------------------------------- */ #footer-wrapper { clear:both; display:block; height:1px; margin:0; padding:0; font-size:1px; line-height:1px; } /** Page structure tweaks for layout editor wireframe */ body#layout #outer-wrapper { margin-top: 0; } body#layout #main, body#layout #sidebar { padding: 0; } body#layout #main-wrapper, body#layout #sidebar-wrapper { height: auto; } -->

Saturday, June 14, 2008

[لانگ مارچ کے جلسہ کی مکمل روداد

کیا پھانسیاں صرف سیاستدانوں کے لیے: نواز

 
 

ہارون رشید، شہزاد ملک
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد

  

 
 

لانگ مارچ کے شرکاء نے اپنی تقریروں میں صدر مشرف پر سخت تنقید کی ہے


 

اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ نواز کے رہنما نواز شریف نے کہا ہے کہ پھانسیاں اور ملک بدری کیوں صرف سیاستدانوں کا ہی مقدر ہیں۔


 

دوسری طرف سپریم کورٹ بار کے صدر اعتزاز احسن سے جب لوگوں نے مطالبہ کیا کہ اسلام آباد میں دھرنا دیا جائے تو انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ مشاورت سے ہو گا اور 'ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں کہ ہم دھرنا دیں لیکن جو بیٹھنا چاہتا ہے وہ بیٹھ سکتا ہے۔'

اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے رہنما نواز شریف نے وکلاء سے کہا تھا کہ وہ پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے کا فیصلہ مشاورت کے بعد کریں جس کے لیئے وہ بعد میں بھی اسی تعداد میں آئیں گے۔ 'میری گزارش ہے کہ جب وہ (اعتزاز احسن) کہیں گے وہ سب آئیں گے اور مل کر کردار ادا کریں گے۔'

نواز شریف نے اپنی تقریر میں کہا کہ یہ ہے عوامی طاقت کا مظاہرہ نہ کہ وہ جو صدر مشرف نے پچھلے سال بارہ مئی کے سانحہ کا مذاق اڑاتے ہوئے اپنے ہاتھ لہرا کر کہا تھا کہ یہ ہے عوامی طاقت۔ 'یہ عوام کسی ڈی سی یا ایس پی کے نہیں لائے ہوئے اور نہ ہی کرائے پر لائے ہوئے ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جو ملک پر من، تن، دھن سب کچھ قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔'

وکلاء برادری کا کہنا ہے کہ پریڈ گراؤنڈ میں لاکھوں لوگ موجود تھے

انہوں نے مزید کہا ہم نے کہا تھا کہ اٹھارہ فروری کا فیصلہ سن لو اور عزت سے چلے جاؤ اور اب اس عوام کا دوبارہ فیصلہ سن لو۔ 'یہ عوام اب تمہاری اقتدار سے علیحدگی نہیں چاہتے بلکہ عبرتناک محاسبہ چاہتے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ صدر مشرف کو کوئی محفوظ راستہ نہیں دیا جا سکتا کیونکہ 'تم نے جامعہ حفصہ کی معصوم طلبہ کو محفوظ راستہ نہیں دیا تھا۔' انہوں نے مجمعے سے پوچھا کہ آیا صدر مشرف کو محفوظ راستہ ملنا چاہیے جس پر لوگوں نے نہیں کہا۔

انہوں نے جب کہا کہ کیا پھانسیاں صرف سیاستدانوں کے مقدر میں ہیں تو لوگوں نے 'پھانسی پھانسی' کے نعرے لگائے۔

انہوں نے کہا کہ آمروں نے جب بھی بندوق چلائی ہے اور جب بھی ظلم کیا ہے پاکستان پر کیا ہے۔

امریکی عوام

 امریکی وکلاء نے بھی معزول چیف جسٹس کے حق میں ریلیاں نکالی ہیں اور امریکی عوام بھی ان کے حق میں ہیں۔ امریکی حکومت امریکی عوام کے صدر مشرف کے خلاف ہوتے ہوئے بھی صدر مشرف کی حمایت کرتی ہے

 
 

اعتزاز احسن

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تینتیس سال آمر کھا گئے۔ انہوں کہا کہ ان آمروں نے پاکستان توڑ دیا اور اب بلوچستان کا حال دیکھیں اور جب بارہ مئی کا سانحہ ہوا تو کہا گیا کہ تحقیقات نہیں ہوں گی۔ اب ساری انکوائریاں ہوں گی۔'

انہوں نے کہا کہ مسئلہ ججوں کی بحالی کا نہیں ہے بلکہ تین نومبر کے غیر قانونی اقدام کو مسترد کرنے کا ہے۔ 'جب مشرف خود اس اقدام کو غیر آئینی کہہ چکا ہے تو پھر ہمیں شرم کس چیز کی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ مری معاہدے کے باوجود جج بحال نہیں ہوئے جس پر لوگوں نے 'شیم شیم' کے نعرے لگائے۔ 'کل پارلیمنٹ کا اجلاس ہے اور یہ پارلیمنٹ عوام کا فیصلہ سنے اور ان کی آواز سنے اور وہی فیصلہ کرے جو قوم چاہتی ہے۔'

نواز شریف نے کہا کہ ان کو افسوس ہے کہ جمہوری حکومت آنے کے باوجود ججوں کی بحالی کے لیے وکلاء اور سول سوسائٹی سراپا احتجاج ہیں۔

نواز شریف کی تقریر کے دوران مجمعے میں سے کچھ افراد نے اعتزاز کے خلاف نعرہ بازی کی جس کی اعتزاز نے دس منٹ وضاحت کی اور کہا کہ انہوں نے کوئی سودے بازی نہیں کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر سودے بازی کرنی ہوتی تو چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے مقدمے کے دوران کرتا۔ 'ہم میں سے کسی نے سودے بازی نہیں کی۔'

انہوں نے کہا کہ ان کو مشرف نے کون کون سی پیشکش نہیں کی لیکن انہوں نے انکار کیا۔ 'مجھے وزیر اعظم کی پیشکش کی گئی کہ شوکت عزیز پانچ منٹ میں استعفیٰ دے دے گا لیکن میں نے انکار کیا۔'

تقریر کے دوران کئی بار وکلاء نے ان کو ٹوکتے ہوئے دھرنے پر بات کرنے کو کہا تو انہوں نے کہا کہ اس پر وہ آخر میں بات کریں گے۔

وکلاء کا کہنا تھا کہ وہ صدارتی کیمپ کا گھیراؤ کریں تو اس پر اعتزاز نے کہا کہ صدر مشرف تو پر کٹے پرندے ہیں ان کا کیا گھیراؤ کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں کہ ہم دھرنا دیں لیکن جو بیٹھنا چاہتا ہے وہ بیٹھ سکتا ہے۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر منیر اے ملک نے اپنی تقریر میں کیا کہ وہ آئندہ اس سے بھی بڑا اور منظم لانگ مارچ کریں گے۔ 'ہم بار بار مارچ کریں گے اور اسلام آباد آئیں گے لیکن ہم ایڈوینچرزم نہیں کریں گے۔'

بعض طلبہ اور سیاسی کارکنوں نے خار دار تاروں کو پار کرکے پارلیمنٹ ہاؤس جانے کی کوشش کی جس پر پولیس نے انہیں روک لیا۔

اس سے قبل جب اعتزاز احسن اور وکلاء کے دیگر قائدین پریڈ گراؤنڈ پہنچ چکے تو قافلے اور قائدین کا استقبال 'گو مشرف گو' کے نعروں سے کیا گیا۔

مسلم لیگ نون کی قیادت نے وکلاء برادری کا بھرپور استقبال کیا ہے

میاں نواز شریف کو سخت سکیورٹی میں سٹیج کے پیچھے والے راستے سے لایا گیا۔ ان کا استقبال جلسے گاہ میں موجود لوگوں نے نعرے بازی کر کے کیا۔

مسلم لیگ کے رہنما سعد رفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ججوں کو بحال نہ کیا گیا تو یہ پارلیمنٹ اپنی افادیت کھو بیٹھے گی۔ انہوں نے کہا کہ صدر مشرف کا عبرتناک انجام ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ وہ عوام کے ساتھ ہیں یا نہیں۔

وکلاء رہنماؤں نے مسلم لیگ کے رہنما جاوید ہاشمی اور سعد رفیق کے ہاتھ پکڑ کر سٹیج پر نعروں کا جواب دیا۔ وکلاء رہنماؤں میں اعتزاز احسن کے علاوہ منیر اے ملک، حامد خان، علی احمد کرد، عاصمہ جہانگیر، جسٹس طارق اور دیگر رہنما موجود تھے۔

وکلاء کا قافلہ جب آبپارہ پر پہنچا تو لاپتہ افراد کے حوالے سے ڈیفنس فار ہیومن رائیٹس کی آمنہ مسعود جنجوعہ نے کہا کہ صدر مشرف نہ صرف لاپتہ افراد بلکہ لال مسجد میں ہونے والے خون خرابہ کے بھی ذمہ دار ہیں۔

جب قافلہ راولپنڈی سے نکل کر اسلام آْباد میں داخل ہوا تو اسلام آباد ہائی وے پر وکلاء کی گاڑیاں موجود تھیں اور اہم وکیل رہنما آبپارہ چوک میں ایک بہت بڑے جلوس کی قیادت کر رہے تھے۔

وکلاء کے قافلے کے راستے کے دونوں اطراف لوگ کھڑے فتح کے نشان بنا رہے تھے اور شدید نعرہ بازی ہو رہی تھی۔ لوگوں میں ایک کثیر تعداد خواتین کی بھی تھی۔

اس سے قبل تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان نے بھی مجمع سے خطاب کیا۔

لیاقت بلوچ نے تقریر میں آزاد عدلیہ پر زور دیا جبکہ جماعت اسلامی کے امیر قاضی حسین احمد نے کہا کہ عدلیہ کی بحالی تک جدوجہد جاری رہے گی۔ پاکستان مسلم لیگ قاف کے فارورڈ بلاک کی سینیٹر نیلوفر بختیار بھی پنڈال میں موجود ہیں۔

وکلاء کی حمایت میں سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتوں کے کارکن بھی شریک ہیں

اس سے قبل اعتزاز احسن نے ایک مختصر خطاب میں کہا کہ عوام کا یہ ٹھاٹھیں مارتا سمندر اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ پاکستانی عوام صدر مشرف کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی وکلاء نے بھی معزول چیف جسٹس کے حق میں ریلیاں نکالی ہیں اور امریکی عوام بھی ان کے حق میں ہیں۔ انہوں نے امریکی حکومت سے شکوہ کیا کہ امریکی عوام صدر مشرف کے خلاف ہوتے ہوئے بھی حکومت صدر مشرف کی حمایت کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں امریکی سفیر کو یہ عوامی سمندر دیکھنا چاہیے اور اپنی حکومت سے کہنا چاہیے کہ صدر مشرف کی سرپرستی کرنا بند کی جائے۔

معزول چیف جسٹس کے ترجمان اطہر من اللہ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اسلام آباد میں جلسے میں شرکت نہیں کریں گے کیونکہ حالات اس بات کی اجازت نہیں دیتے۔

 
 

  

1 comment:

Anonymous said...

Salam..
Urdu kyoun ?
Punjabi Kyoun Naee ????